2 اکتوبر، 2024، 6:20 PM

عراقی مزاحمت کے اسرائیلی رجیم کے خلاف نئے ڈرون حملے

عراقی مزاحمت کے اسرائیلی رجیم کے خلاف نئے ڈرون حملے

عراق کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی رجیم کے فوجی ٹھکانوں پر تازہ حملے کیے ہیں۔

مہر نیوز کے مطابق، عراق کی اسلامی مزاحمت نے بدھ کی صبح ڈرونز کے ذریعے مقبوضہ علاقوں کے شمال میں تین الگ الگ حملے کئے ہیں۔

عراقی مزاحمت نے واضح کیا: یہ آپریشن صیہونی رجیم کے ہاتھوں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ، فلسطین اور لبنان کے شہریوں خاص طور پر بچوں اور خواتین کے قتل عام کے جواب میں کیا گیا ہے۔

عراق کی اسلامی مزاحمت نے صیہونی دشمن کے ٹھکانوں پر حملوں میں تیزی لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

News ID 1927126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha